جے پی ایم سی کراچی میں روبوٹک مشین سے پہلا کامیاب آپریشن

631
robotic machine

کراچی: جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر میں نصب کی گئی مہنگی ترین روبوٹک سرجری مشین کے ذریعے پہلا مہنگا ترین کامیاب آپریشن کرلیا گیا۔

جے پی ایم سی کے مطابق جراحی کی جدید ترین ربورٹک مشین سے 34 سالہ مریض کے پتے میں پتھری کا آپریشن ہوا، جناح اسپتال کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کی سربراہی میں ڈاکٹر صدام اور ڈاکٹر منصب نے 25 منٹ میں کامیاب آپریشن کیا۔

واضح رہے کہ روبوٹک سرجری جراحی کی جدید ترین مشین ہے، جس کے تحت جنرل سرجری کی جاسکتی ہے جبکہ یہ پیٹ (لوور ابڈومین) کے آپریشن کیلئے کافی آسان اور کم تکلیف دہ عمل ہے، جس سے مریض جلد صحت یاب ہوتا ہے۔

دوسری جانب طبی ماہرین ربورٹک مشین کے ذریعے آپریشن پر تحفظات کا اظہار کرچکے ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ربورٹک سرجری کے ذریعے کئے جانے والے ایک آپریشن پر 4 لاکھ روپے سے زائد کے اخراجات آتے ہیں اور یہ وہ آپریشن ہیں جو ہاتھ سے کم خرچ میں کئے جاسکتے ہیں۔