الیکشن کمیشن سیکرٹریٹ اسلام آباد میں عوام کیلئے سہولت ڈیسک قائم

648
postponing

اسلام آباد: عوام الناس  کی سہولت کے لئے  الیکشن کمیشن  سیکرٹریٹ  اسلام آباد میں سہولت ڈیسک قائم کردیئے گئے۔

حلقہ بندیوں سے متعلق اعتراضات کی وصولی  کے لئے سرکاری تعطیلات یعنی  جمعہ، ہفتہ کا م کرتے رہے اسی طرح  یکم اکتوبر2023  کے دوران بھی معمول کے مطابق کام کرتے  رہے گے، نیز یہ ڈیسک اعتراضات جمع کرانے  کی آخری تاریخ  27اکتوبر 2023تک بلاناغہ کام کرتے رہیں گے۔

اس دوران  الیکشن کمیشن  سے نقشہ جات  بھی  قانون کے مطابق  قیمتاً  حاصل کئے جا سکتے ہیں، یہ سنٹر دفتری اوقات میں کام کریں گے ۔