راولپنڈی :ڈینگی مچھر کے وار ہسپتالوں میں مریضوں کی آمد جاری ہے۔
محکمہ صحت کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 45 افراد میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی، رواں سیزن ڈینگی مریضوں کی تعداد 1224ہوچکی ہے۔
محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ 10ڈینگی مریضوں کی حالت تشویشناک ہے،97 ڈینگی کنفرم مریض مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔
محکمہ صحت کے مطابق رواں سیزن میں۔ ابتک 1127 کنفرم مریض ہسپتالوں سے ڈسچارج ہوچکے۔