مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کی وطن واپسی کا معاملہ

553

لاہور: پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کی وطن واپسی کا معاملے پر استقبال کے لئے  مسلم لیگ ن کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں ۔

پارٹی ذرائع کے مطابق استقبال کو کامیاب بنانے کےلئے چیف آرگنائزر مریم نواز اور حمزہ شہباز شریف سرگرم عمل ہیں ، مریم نواز اور حمزہ شہباز کل سے لاہور  میں جلسوں کا آغاز کریں گے،

 پارٹی ذرائع کے مطابق دونوں رہنما  کل این اے 123 کی عوام کا لہو گرمائیں گے، حلقہ این اے 123شاہدرہ میں پہلے جلسے سے شام سات بجے مریم نواز اور حمزہ شہباز خطاب کریں گے۔

پارٹی ذرائع سے معلوم ہوا کہ مسلم لیگ ن لاہور میں نواز شریف کی استقبال کی تیاریوں کے سلسلے میں 7 جلسے کرے گی، مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز اور حمزہ شہباز جلسوں سے خطاب کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کے کل کے جلسے کی تیاریاں شروع کر دی گئیں، مسلم لیگ ن لاہور نواز شریف کے 21 اکتوبر کے جلسے کیلئے کارکنوں کو متحرک کرنے میں مصروف رہیں گے۔