مسجد وزیر خان کا  جنوبی حصہ بحال، امریکی قونصل جنرل نے افتتاح کردیا

936

لاہور: آغا خان فاؤنڈیشن اور والڈ سٹی آف لاہور اتھارٹی کی جانب سے مسجد وزیر خان کا جنوبی حصہ بحال کر دیا گیا، جس کے بعد امریکی قونصل جنرل کرسٹن کے ہاکنز نے اس کا افتتاح کردیا۔

مسجد وزیر خان کے بحال ہونے والے حصے پر 2 لاکھ ڈالرز خرچ ہوئے ہیں۔

امریکی قونصل جنرل کرسٹن کے ہاکنز نے مسجد وزیر خان میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 2002ء  سے اب تک 32کلچرل مقامات کی بحالی پر کام کر چکے ہیں۔ امریکا اور پاکستان کے تعلقات بہت گہرے ہیں۔ لاہور کی مسجد وزیر خان میں بحالی کا یہ پانچواں پروگرام ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایک ماہ سے لاہور میں ہوں۔ بہت اچھا وقت گزار رہی ہوں۔ خاص کر یہاں کے کھانے بہترین ہیں۔ لاہور کے مختلف مقامات کا دورہ کیا ہے، لوگوں سے ملاقات کر رہی ہوں، شاہی قلعے میں بحالی پروگرام دیکھ کر خوشی ہوئی۔