ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے میٹرک کے نتائج کا اعلان کر دیا

922

کراچی:ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے دسویں جماعت سائنس گروپ کے نتائج کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے دسویں جماعت سائنس گروپ کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے ۔ نتائج کا اعلان سیکرٹری بورڈیونیورسٹی نور احمد سموں ‛ چیئرمین انٹر بورڈ پروفیسر نسیم احمد میمن ‛ چیئرمین میٹرک بورڈ ڈاکٹر شرف علی شاہ ‛ ناظم امتحانات عمران طارق بٹ ‛ سیکرٹری میٹرک بورڈ نوید احمد سمیت دیگر افسران کی موجودگی میں ہومیو پیتھک کالج آڈیٹوریم ناظم آباد میں کیا گیا ۔

نتائج جاننے کے لیے یہاں کلک کریں : SSCIIGazzeteByRollNo (1)

ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے امتحانات میں شہیرہ فاطمہ نامی طالبہ نے 94.91 فیصد نمبروں کے ساتھ پہلی ،ربیسا علی نے سے 94.09 فیصد نمبر لے کر دوسری اور محمد عمر اقبال انصاری نے تیسری پوز یشن حاصل کی ہے۔

نتائج کے مطابق امسال 2023 میں میٹرک بورڈ دسویں جماعت سائنس گروپ میں کل 156068 طلباء و طالبات نے امتحانانی فارم جمع کرائے تاہم امتحانات میں 156022 امیدوار شریک ہوئے ۔ جس کے بعد 134646 طلباء و طالبات نے مجموعی طور پر کامیابی حاصل کی ہے ۔ یوں کامیابی کا کل تناسب 86.30 فیصد تھا ۔

مجموعی طور پر اے ون گریڈ لینے والے طلبہ کی تعداد 33967 ‛ اے گریڈ لینے والے طلبہ کی تعداد 45080 ‛ بی گریڈ لینے والے طلبہ کی تعداد 34250 ‛ سی گریڈ لینے والے طلبہ کی تعداد 18033 اور D گریڈ میں پاس ہونے والے طلبہ کی تعداد 3037 اور ای گریڈ میں پاس ہونے والے طلبہ کی تعداد 16 ہے ۔

علاوہ ازیں جنرل گروپ ریگولر اور پرائیویٹ میں پہلی تین پوزیشن لینے والوں میں زیتون نے 926 نمبر ‛ دوسری پوزیشن سیدہ خضرا عامر نے 959 نمبر اور تیسری پوزیشن نشرہ نے 947 نمبر حاصل کیئے ہیں ۔

امتحان میں پوزیشن لینے والے طلبہ و طالبات کو نقد انعامات سے نوازہ گیا ۔ جب کہ بورڈ میں نتائج کے مہمانان کو شیلڈ اور اجرک کے تحائف بھی پیش کئے گئے ۔