پاکستان کرکٹ ٹیم ورلڈ کپ میں شرکت کیلیے بھارت پہنچ گئی

677

حیدر آباد دکن: پاکستانی کرکٹ ٹیم ورلڈ کپ میں شرکت کے لیے براستہ دبئی بھارت پہنچ گئی۔

خبر رساں اداروں کے مطابق کپتان بابراعظم کی قیادت میں قومی ٹیم آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ میں شرکت کے لیے پاکستان سے دبئی کے راستے بھارت پہنچ گئی۔

 

قومی ٹیم گزشتہ شب لاہور کے علامہ اقبال بین الاقوامی ہوائی اڈے سے دبئی کے لیے روانہ ہوئی تھی۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے 15 ارکان پر مشتمل اسکواڈ کے ساتھ 3 ریزرو کھلاڑی بھی شامل ہیں۔ علاوہ ازیں کوچز اور معاون عملے سمیت 13 ارکان اسکواڈ کا حصہ ہیں۔

بدھ کے روز پاکستان کرکٹ ٹیم کا ورلڈ کپ اسکواڈ دبئی سے بھارتی شہر حیدر آباد دکن پہنچا، جہاں بھارتی کرکٹ شائقین کی بڑی تعداد پاکستانی کھلاڑیوں کو دیکھنے کے لیے موجود تھی۔ اس موقع پر سیکورٹی کے انتظامات بھی کیے گئے تھے۔