لندن: مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے اپنے بھائی شہباز شریف کو وطن واپسی میں حائل رکاوٹیں دور کرنے کی ذمہ داری تفویض کرتے ہوئے پاکستان جاکرقانونی معاملات دیکھنے کی ہدایت کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق شہباز شریف پاکستان آکر قانونی ٹیم کے ساتھ مشاورت کریں گے، ن لیگ کی چیف آرگنائزر مریم صفدر کے ساتھ مل کر دیگر سیاسی جماعتوں کے قائدین سے ملاقاتیں کرکے نواز شریف کے لیے راہموار کرنے کی کوشش کریں گے۔
دوسری جانب ن لیگ کے دیگر رہنما بھی نواز شریف کے استقبال کو شاندار بنانے کے لیے عوام میں فلاحی کاموں کو ترجیح دے رہے ہیں، پارٹی کے دیگر ذمہ داران کو متحرک کرنے کے لیے مریم صفدر مختلف اجلاس اور پارٹی ورکرز کنونشن منعقد کررہی ہیں۔