شاہد خاقان عباسی و دیگر ملزمان کیخلاف ریفرنس سماعت کیلئے مقرر

437

اسلام آباد: سابق وزیرِ اعظم شاہد خاقان عباسی اور دیگر ملزمان کے خلاف ریفرنس احتساب عدالت میں سماعت کے لیے مقرر کر دیا گیا۔

شاہد خاقان عباسی، سابق ایم ڈی پی ایس او عمران الحق اور دیگر کو نوٹس جاری کر دیے گئے ہیں،عدالت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں 24اکتوبر کو ریفرنس کی دوبارہ سماعت ہو گی،اس حوالے سے عدالت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ جس اسٹیج پر ریفرنس کی سماعت رکی ہوئی تھی وہیں سے دوبارہ شروع ہو گی۔

واضح رہے کہ شاہد خاقان عباسی پر ایم ڈی پی ایس او کی غیر قانونی تقرری کے لیے اختیارات کے ناجائز استعمال کے الزامات ہیں۔