اسلامک فورم فار آسٹریلین مسلمز کے تحت فیملی کنونشن2023

1298

سڈنی: اسلامک فورم فار آسٹریلین مسلمز کے جانب سے 2 روزہ IFAM کنونشن 2023 منعقد ہونے جارہا ہے جو ہفتہ 30 ستمبر سے یکم اکتوبر تک جاری رہے گا۔

IFAM کنونشن سال کے سب سے اہم فیملی ایونٹس میں سے ایک ہے جس میں فیملی کی تفریح کے ساتھ سیکھنے کے مواقع، سماجی روابط، مزیدار کھانوں اور خریداری کے ساتھ دنیا بھر کے معروف اسلامی اسکالرز کے ساتھ براہ راست ملاقات کا منفرد موقع فراہم کرتا ہے۔

اس 2 روزہ کنونشن کا شیڈول بصیرت انگیز گفتگو اور پرکشش سیشنز سے بھرپور ہوگا، جس کی قیادت درج ذیل ممتاز مقررین کررہے ہیں۔

  • ابو عمار یاسر قاضی: امریکی مبلغ، عالم دین اور شمالی امریکا کی فقہ کونسل کے چیئرمین ابو عمار یاسر قاضی کو اسلامی الہیات اور عصری مسلم مسائل میں مہارت حاصل ہے۔

  • رئیس خان: سول انجینئر اور IFAM کے موجودہ صدر، رئیس خان 15 سال سے زیادہ عرصے سے تنظیم کے سرگرم رکن ہیں۔ انہوں نے خود کو آسٹریلیا میں اسلام کے جامع پیغام کو فروغ دینے کے لیے وقف کررکھا ہے۔

  • شیخ عبدالرحمٰن: مدینہ منورہ میں اسلامی یونیورسٹی سے فارغ التحصیل، شیخ عبدالرحمٰن اس وقت اسلامک سرکل آف نارتھ امریکا کے شریعہ کونسل کے چیئرمین کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔

  • شیخ محمد سعد نعمانی: اسلامی علوم میں مضبوط تعلیمی پس منظر کے ساتھ قرآن کے ایک قابل ذکر قاری ہیں۔

  • شیخ شادی السلیمان: سڈنی، آسٹریلیا میں مقیم ممتاز امام، کمیونٹی لیڈر، اور مبلغ ہیں۔ وہ یونائیٹڈ مسلمز آف آسٹریلیا (UMA) کے بانی ہیں اور اس وقت آسٹریلوی نیشنل امام کونسل (ANIC) کے صدر کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔

  • شیخ بلال دانون: سڈنی میں معروف میرج کاؤنسلر اور اسلامک کنسلٹنٹ، ’’ریلیشنز- شریک حیات کی تلاش میں چیلنجز اور شریک حیات کو برقرار رکھنے میں درپیش چیلنجز‘‘ پر لیکچر دیں گے۔

  • شیخ یحییٰ ابراہیم: روحانیت اور قرآن کے ماہر ہیں۔ انہوں نے حجاز اور مصر کے علما سے تفسیر، فقہ اور حدیث کی تعلیم حاصل کی ہے۔

  • شبیر احمد: ممتاز اسلامی اسکالر جو مسلم کمیونٹی کو اسلامی خدمت، مدد اور رہنمائی فراہم کرنے کے لیے وقف ہیں۔ وہ سابق التدخیر سوسائٹی کے صدر اور مسجد قبا کے بانی ہیں۔

  • شیخہ ام جمال الدین: فقہ اور اصولِ فقہ کی گہری سمجھ رکھنے والی آسٹریلوی۔ وہ تقریباً 20 سال سے مختلف شرعی علوم کی استاد رہی ہیں اور آسٹریلین نیشنل امام کونسل (ANIC) کی باضابطہ رکن ہیں۔

  • رامیہ عبدو سلطان: وکیل، کمیونٹی ایڈووکیٹ اور آسٹریلین نیشنل امام کونسل (ANIC) کی کمیونٹی ریلیشن ایڈوائزر۔

  • بیرسٹر وسیم رضوی: اسلامک ریسرچ اینڈ ایجوکیشنل اکیڈمی (IREA) کے بانی اور صدر اور پیشے کے لحاظ سے الیکٹرونکس انجینئر ہیں۔ وہ آسٹریلیا میں غیر مسلموں کے سامنے اسلام کے غیر معمولی ترجمان ہیں۔

  • امام ادامہ کونڈا: کینبرا اسلامک سینٹر (CIC) میں کل وقتی امام۔

  • انتھونی مینڈائن: آسٹریلوی سابق پروفیشنل باکسر اور رگبی لیگ فٹبالر، جنہوں نے 1999 میں اسلام قبول کیا تھا۔

  • شیخ فرحان خلیل: آسٹریلین انٹرنیشنل اکیڈمی، کیلی ویل میں امام ۔

کنونشن کی سرگرمیوں میں شرکا کے لیے مشترکہ فیملی سیشن، لڑکیوں، نوجوانوں اور بچوں کے لیے خصوصی سیشنز، بچوں کے لیے تفریحی سرگرمیاں، خریداری کے مواقع اور معروف مقامی اور بین الاقوامی مقررین کی دل چسپ گفتگو شامل ہیں۔ بچوں کے لیے جھولے اور خصوصی سرگرمیاں بھی ہوں گی۔

کنونشن کا شیڈول (30 ستمبر تا یکم اکتوبر):

پہلا دن (30 ستمبر 2023):

  • عوام کے لیے پروگرام کا آغاز: صبح 10:00 بجے

  • پہلا سیشن: دوپہر 12 بجے سے شام 3:15 تک

  • تلاوت قرآن پاک اور استقبالیہ کلمات کے ساتھ باقاعدہ افتتاحی تقریب

  • ’’مغربی مسلمانوں کو درپیش چیلنجز‘‘ پر شیخ یاسر قاضی کی گفتگو

دوسرا سیشن: شام 3:35 سے شام 6 بجے تک

  • شیخ یحییٰ ابراہیم: موضوع ’’تنوع، برکت یا بے حیائی‘‘

  • شیخ ادامہ کونڈا: موضوع ’’حکیم لقمان کی بازگشت‘‘

  • محترم انتھونی منڈائن،  نومسلم کا اظہار خیال

  • شیخ فرحان خلیل: موضوع ’’نوجوان اتنے ناخوش کیسے اور کیوں ہیں؟‘‘

  • ڈاکٹر محسن انصاری (صدر ICNA): موضوع ’’مغرب میں مسلمانوں کا اشتراک‘‘

  • ڈاکٹر ہارون قاسم: موضوع ’’اسلامو فوبیا کے خلاف اتحاد‘‘

  • شیخ سعد نعمانی کی تلاوت قرآن

  • مستقبل کے رہنما: نوجوان مقررین کی پریزنٹیشن

تیسرا سیشن: شام 6:30 سے ​​رات 9:30 تک

  • محترم جاوید صدیق (نائب صدر ICNA US): موضوع ’’خیراتی سرگرمیوں کے ذریعے دعوت تبلیغ‘‘

  • محترم طارق مرزا: موضوع ’’ قرآن اور دورِ جدید پر اقبال‘‘

  • شیخ سعد نعمانی کی تلاوت قرآن

  • قیام اللیل (رات کی نماز): 11:00

دوسرا دن (یکم اکتوبر 2023):

چوتھا سیشن: صبح 9 بجے سے دوپہر 1:45 تک

  • تلاوت قرآن مجید اور نشید

  • اسلامی درسگاہوں کی طرف سے پریزنٹیشن

  • شیخ شادی السلیمان: موضوع ’’آداب اور علم‘‘

  • ڈاکٹر شبیر احمد (اردو): موضوع ’’غیر مسلموں کو جواب: لبرل ازم اور اس کی خصوصیات‘‘

  • ’’سیکھنے میں خدائی شعور کی پرورش‘‘ پر ورکشاپس

  • مضبوط اسلامی شناخت کے ساتھ بچوں کی پرورش پر بات چیت

  • پینل ڈسکشن: مذہبی تنوع، اسلام کا جامع پیغام

پانچواں سیشن: دوپہر 2:15 سے شام 4:15 تک

  • شیخ سعد نعمانی کی تلاوت قرآن

  • محترم احمد ملن: موضوع ’’خاندانی تعلقات میں تقویٰ‘‘

  • شیخ بلال دانون: موضوع ’’مرد اور خواتین کا نقطہ نظر: شادی کے ذریعے تحفظ اور مضبوطی‘‘

چھٹا سیشن: شام 4:30 سے ​​شام 6:45 تک

  • شیخ یاسر قاضی اور آسٹریلیا کے مفتی اعظم کے ساتھ: موضوع ’’صنفی ابہام سے باہر نکلنا‘‘

  • شیخ عبدالرحمٰن: موضوع ’’مغربی مسلمان، عالمی قیادت کا وقت‘‘

  • ’’موت اور مرنا‘‘ پر ورکشاپ

ساتواں سیشن: شام 7:30 سے ​​رات 10:00 بجے تک

  • ’’مستقبل کا ادراک، مسلم شناخت کو برقرار رکھنے کے اگلے اقدامات‘‘ کے موضوع پر یوتھ لیڈرز کی گفتگو

  • ’’جدید معاشرے میں انفرادیت بمقابلہ مسلم شناخت‘‘ پر پینل ڈسکشن

یہ کنونشن روز ہل گارڈنز ریس کورس میں منعقد ہورہا ہے، جو کہ مغربی سڈنی کے مضافاتی علاقے روز ہل، نیو ساؤتھ ویلز، آسٹریلیا میں واقع ہے۔

کنونشن کی منتظم اسلامک فورم فار آسٹریلین مسلمز  (IFAM) ایک غیر منافع بخش اسلامی تنظیم ہے جو مسلمانوں کو اسلامی تعلیمات کے مطابق زندگی گزارنے اور زندگی کے تمام پہلوؤں میں اسلامی طریقوں کو فروغ دینے کےلیے قائم کی گئی ہے۔

IFAM کنونشن 2023 کے ٹکٹ آن لائن ریزرویشن کے لیے دستیاب ہیں، شرکت کے خواہشمند https://www.eventbookings.com/b/event/ifam-convention-2023 پر اپنے ٹکٹ بک کرسکتے ہیں۔

اسلام کے بارے میں اپنی سوچ کو وسیع کرنے اور ہم خیال افراد کے ساتھ جڑتے ہوئے ایک علمی اور تفریحی فیملی ایونٹ کا حصہ بننے کا یہ موقع ضایع نہ کیجیے۔ ایک ناقابل فراموش تجربے کے لیے  IFAM کنونشن 2023 میں لازمی شریک ہوں۔