قومی کرکٹ ٹیم کی بھارت میں ورلڈکپ کیلئے روانگی کا شیڈول 

372

 اسلام آباد:قومی کرکٹ ٹیم کی بھارت میں شیڈول ورلڈکپ کیلئے روانگی کا شیڈول منظر عام پر آگیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم بھارت میں شیڈول ورلڈکپ کیلئے لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے دبئی کیلئے روانہ ہوگی بعدازاں مختصر قیام کے بعد حیدرآباد پہنچے گی۔

بھارت کی جانب سے قومی ٹیم کے ویزوں میں تاخیر کے باعث دبئی میں قیام مختصر کردیا گیا ہے۔

بھارتی حکام نے گزشتہ روز پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)کے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی)کے احتجاج کے بعد 33رکنی اسکواڈ اور سپورٹ اسٹاف کے ویزے جاری کیے تھے۔