پی ایس ایل 9 چھ ٹیموں ہی کے ساتھ کھیلی جائے گی

589

لاہور: آئندل برس ہونے والا پی ایس ایل کا نواں سیزن بھی 6 ہی ٹیموں کے ساتھ کھیلا جائے گا اور اس میں کوئی نئی ٹیم شام نہیں ہوگی۔

پی ایس ایل گورننگ کونسل کا اجلاس نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں پیر کے روز ہوا، جس کی صدارت پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکا اشر ف نے کی۔ اجلاس میں پی ایس ایل کے آئندہ (نویں) ایڈیشن سے متعلق اہم امور پر غور کیا گیا۔

اہم اجلاس میں طے پایا کہ پاکستان سپر لیگ کے اگلے (9 ویں) ایڈیشن میں کوئی نئی ٹیم شامل نہیں کی جائے گی بلکہ یہ 6 ٹیموں ہی کے ساتھ کھیلی جائے گی۔ اس سلسلے میں 8 فروری تا 24 مارچ 2024ء کی ونڈو رکھی گئی ہے، تاہم حتمی شیڈول کی منظوری کے حوالے سے اجلاس بعد میں ہوگا۔

پی ایس ایل سے متعلق ہونے والے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اگر کوئی غیر معمولی صورت حال درپیش ہوتی ہے تو پی سی بی ہنگامی پلاننگ کے مطابق متبادل مقامات کے حوالے سے فرنچائز کے ساتھ معاملات دیکھے گا۔