میانوالی ایکسپریس حادثے پر غفلت برتنے والے ریلوے کے 4اہلکار معطل کردیے گئے،ڈپٹی پرنسپل افسران کی سربراہی میں انکوائری کمیٹی قائم کردی ہے۔
ریلوے ترجمان سی ای او شاہد عزیز نے کہا کہ کمیٹی 24 گھنٹے کے اندر اندر رپورٹ پیش کرے گی، ذمہ داران کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی، سیفٹی پر کوئی کمپرومائز نہیں کیا جائے گا۔
خیال رہے کہ میانوالی ایکسپریس پٹری پر کھڑی مال گاڑی سے ٹکرا گئی تھی، جس کے نتیجے میں 31 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔