راولپنڈی پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف بھرپورکریک ڈاؤن

486

راولپنڈی: راولپنڈی پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف بھرپورکریک ڈاؤن،07منشیات فروش گرفتار۔

گرفتار ملزمان سے 16کلوسے زائد چرس برآمد،نیوٹاؤ ن پولیس نے ملزم ندیم سے 04کلو560گرام چرس، ملزم بلال سے 01کلو520گرام چرس، ویسٹریج پولیس نے ملزم زرنش دلاور سے 03کلو چرس، ملزم فاروق سے 03کلو300گرام چرس، پیرودھائی پولیس نے ملزم شوکت سے 01کلو360گرام چرس، واہ کینٹ پولیس نے ملزم زیارت سے 01کلو200گرام چرس، کلرسیداں پولیس نے ملزم حامد سے01کلو200گرام چرس۔

گرفتار ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی، سی پی اوسید خالدہمدانی منشیات کے خاتمہ کے لیے کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔

سی پی اوسید خالدہمدانی وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر منشیات فروشوں کے خلاف گھیرا تنگ کیا جارہاہے۔