سات دن گزر گئے شیخ رشید کے بارے میں کوئی معلومات فراہم نہیں کی جارہیں، شیخ راشد شفیق

569

راولپنڈی:سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کے بھتیجے شیخ راشد شفیق نے کہا ہے کہ سات دن گزر گئے سابق وفاقی وزیر کے بارے میں کوئی معلومات فراہم نہیں کی جارہیں۔

ایک بیان میں شیخ راشد شفیق نے کہا کہ راولپنڈی پولیس نے عدالت میں کہا انہوں نے شیخ رشید کو گرفتار نہیں کیا، عدالت نے پولیس کی رپورٹ مسترد کر دی۔

انہوں نے کہا کہ شیخ رشید نے راولپنڈی کی خدمت کی ہیں،حلقے میں 65 تعلیمی ادارے بنائے،شیخ رشید کی پچاس سالہ سیاست میں کوئی کرپشن کا الزام نہیں ہے۔ لال حویلی کو بھی سیل کردیا گیا ہے، پولیس وہاں پہرہ دے رہی ہے،شیخ رشید کے خلاف کوئی مقدمہ درج نہیں ہے۔ شیخ رشید کو عدالت میں پیش کیا جائے، ہم عدالتوں کا سامنا کرنے کو تیار ہیں۔

ذرائع نے بتایا تھا کہ شیخ رشید کو ہاسنگ سوسائٹی میں ان کے گھر سے گرفتار کیا گیا تھا۔سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کے وکیل سردار عبدالرازق نے ان کی گرفتاری کی تصدیق کی تھی۔