اہم لیگی اجلاس میں نواز شریف کی 21 اکتوبر کو واپسی کا حتمی فیصلہ کرلیا گیا

500
workers

لندن: مسلم لیگ ن کے اہم اجلاس میں نواز شریف کی 21 اکتوبر کو پاکستان واپسی کا حتمی فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

خبر رساں اداروں کے مطابق لندن میں سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کی صدارت میں پارٹی رہنماؤں کا اہم اجلاس ہوا، جس میں ایک بار پھر نواز شریف کی پاکستان واپسی سے متعلق 21 اکتوبر کی تاریخ ہی کو حتمی قرار دیا گیا ہے۔

اہم اجلاس میں پاکستان سے ہنگامی طور پر جانے والے پارٹی صدر شہباز شریف، پارٹی کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز، سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار، پارٹی رہنما طلال چودھری، حسین نواز سمیت دیگر موجود تھے۔

اہم اجلاس کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے بتایا کہ نواز شریف کی واپسی کا معاملہ حتمی طور پر طے کرلیا گیا ہے۔ نواز شریف ملک کی ترقی کا سفر ایک بار پھر شروع کرنے کے لیے پاکستان واپس جا رہے ہیں۔