لندن: صدر مسلم لیگ (ن)اور سابق وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ نواز شریف کی وطن واپسی کی تاریخ میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے۔
شہباز شریف نے کہا کہ نواز شریف نے لندن آنے کا حکم دیا اور چلا آیا، نواز شریف نے مشورے کیلئے بلایا ہے،گوجرانوالا میں کوئی ملاقات نہیں ہوئی نہ گوجرانوالا گیا ہوں۔
خیال رہے کہ شہبازشریف ایک ماہ لندن میں قیام کے بعد 3 روز قبل منگل کے روز ہی پاکستان واپس پہنچے تھے اور گزشتہ روز (جمعرات) کو صرف دو روز پاکستان میں قیام کے بعد دوبارہ ہنگامی طور پر لندن روانہ ہوگئے تھے۔