سپریم کورٹ: فیض آباد دھرنا نظرثانی کیس سماعت کیلیے مقرر

650

اسلام آباد:فیض آباد دھرنا نظرثانی کیس سپریم کورٹ میں سماعت کے لیے مقرر کردیا گیا۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ فیض آباد نظر ثانی بینچ کی سربراہی کریں گے جب کہ بینچ میں جسٹس امین الدین خان اور جسٹس اطہر من اللہ بینچ میں شامل ہوں گے۔

سپریم کورٹ 28 ستمبر کو فیض آباد دھرنا کیس کی سماعت کرے گی۔