مودی  وزیراعظم بن کر خطے میں دہشت گردی کر رہا ہے،  مشعال ملک

636
protection

فیصل آباد: وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے انسانی حقوق مشعال ملک نے کہا ہے کہ مودی اب وزیراعظم بن کر خطے میں دہشت گردی کر رہا ہے، ہردیپ سنگھ کے قتل میں را کا چہرہ بے نقاب ہوا ہے۔

مشعال ملک  نے کہا کہ آسٹریلیا اور یورپ میں سکھ کمیونٹی کو ہراساں کیا جا رہا ہے، پاکستان میں بھی بھارت کی دہشت گرد سرگرمیاں جاری ہیں، عالمی برادری کو بھارتی دہشت گردی پر نوٹس لینا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ آر ایس ایس نے بھارت میں کئی گوردواروں اور گرجا گھروں کو جلایا، مقبوضہ کشمیر میں سب سے زیادہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں ہو رہی ہیں، کلبھوشن کراچی، پنجاب، فاٹا سمیت مختلف علاقوں میں دہشت گرد کارروائیوں میں ملوث رہا۔