سپریم کورٹ: رواں ہفتے کے باقی 3 دنوں کے لیے کاز لسٹ جاری

369
approved

اسلام آباد: چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی جانب سے 2 سینئر موسٹ ججز سردار طارق مسعود اوراعجازالاحسن  سے مشاورت کے ساتھ رواں ہفتے کے باقی 3 دنوں کے لیے کاز لسٹ جاری کردی گئی۔

چیف جسٹس کی سربراہی میں بینچ 3 دنوں میں 40کیسز کی سماعت کرے گا۔چیف جسٹس کی سربراہی میں جسٹس امین الدین خان اورجسٹس اطہر من اللہ پرمشتمل بینچ بدھ کے روز 15، جمعرات کے روز15اورجمعہ کے روز10کیسز کی سماعت کرے گا۔

جسٹس سردار طارق مسعود کی سربراہی میں جسٹس مس مسرت ہلالی پر مشتمل 2 رکنی بینچ 3 روز میں 80کیسز کی سماعت کرے گا۔ بینچ بدھ اورجمعرات کے روز 30،30اورجمعہ کے روز20کیسز کی سماعت کرے گا۔

جسٹس اعجاز الاحسن کی سربراہی میں جسٹس منیب اختر اورجسٹس شاہد وحید پر مشتمل 3 رکنی بینچ 3 روز میں 40کیسز کی سماعت کرے گا۔ بینچ بدھ کے روز 15، جمعرات کے روز15 اورجمعہ کے روز 10کیسز کی سماعت کرے گا۔

جسٹس یحییٰ خان آفریدی کی سربراہی میں جسٹس سید مظاہر علی اکبر نقوی اورجسٹس محمد علی مظہر پر مشتمل 3 رکنی بینچ 3 روز میں 40کیسز کی سماعت کرے گا۔  بینچ بدھ کے روز 15، جمعرات کے روز15 اورجمعہ کے روز 10کیسز کی سماعت کرے گا۔

جسٹس جمال خان مندوخیل کی سربراہی میں مسز جسٹس عائشہ اے ملک اورجسٹس حسن اظہر رضوی پر مشتمل 3 رکنی بینچ 3 روز میں 40کیسز کی سماعت کرے گا۔ بینچ بدھ کے روز 15، جمعرات کے روز15 اورجمعہ کے روز 10کیسز کی سماعت کرے گا۔

جسٹس سردار طارق مسعود اورجسٹس یحییٰ آفریدی کے بینچز میں ایک، ایک سپلیمنٹری کیس بھی لگایا گیا ہے۔

واضح رہے کہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں جسٹس امین الدین خان اورجسٹس اطہر من اللہ نے منگل کے روز کے لیے لگائے گئے تما م15کیسز 80منٹ میں عدالتی وقفے سے پہلے ہی نمٹا دیے۔