پاکستان نے یوکرین کو اسلحہ فراہمی کی خبر من گھڑت قرار دے دی

397
declared

پاکستان نے روس کے خلاف جنگ میں یوکرین کو اسلحہ کی فراہمی سے متعلق خبر کو بے بنیاد قرار دے دیا۔

ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ کے مطابق یوکرین کو اسلحہ کی فراہمی کی خبر بے بنیاد اور من گھڑت ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ پاکستان اس بے بنیاد اور من گھڑت خبر کو مسترد کرتا ہے، پاکستان اور انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ ( آئی ایم ایف ) کے درمیان معاہدہ مذاکرات کے بعد طے پایا ، معاہدے کو کوئی اور رنگ دینا غلط ہوگا۔

ممتاز زہرہ بلوچ کا کہنا تھا کہ پاکستان روس اور یوکرین کے درمیان جاری تنازع میں مکمل طور پر غیرجانبدار ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان دونوں فریقین کو ہتھیار فراہم نہیں کررہا، دفاعی برآمدات اس ملک کیلئے ہوتی ہیں جو خود استعمال کرتا ہے۔