کراچی میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

507

کراچی: محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کراچی سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ  بارش متوقع ہے ۔

میٹ آفس کے مطابق ایک کم دباؤ والا علاقہ (LPA) راجستھان (انڈیا) کے جنوب مشرق میں واقع ہے اور اگلے 48 گھنٹوں کے دوران اس کے جنوب مغرب کی طرف بڑھنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق  آج سے 20 ستمبر تک کراچی سمیت  صوبہ سندھ میں کہیں تیز تو کہیں ہلکی بارش ہونے کا امکان ہے ، مختلف علاقوں میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے ۔

جبکہ کشمیر سمیت پنجاب کے علاقے ، گلگت بلتستان، اسلام آباد و دیگر شہروں  میں  بھی 18ستمبر  سے 21 ستمبر تک کبھی کبھار وقفے کے ساتھ بارش/آندھی متوقع ہے ۔