شیخ رشید کی گرفتاری کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر

392

راولپنڈی:لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ میں سابق وفاقی وزیر شیخ رشید، شیخ شاکر اور ملازمین کی حراست کے خلاف درخواست دائر کر دی گئی۔

درخواست شیخ رشید کے بھتیجے شیخ عامر شفیق نے دائر کی ہے۔درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ پولیس اہلکار شیخ رشید سمیت دیگر افراد کو بغیر کسی وارنٹ گرفتار کر کے لے گئے۔ 

شیخ عامر شفیق نے درخواست میں کہا ہے کہ شیخ شاکر تاجر ہیں، انہیں بھی شیخ رشید کے ساتھ غیرقانونی حراست میں لیا گیا۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ پولیس کو ہدایت کی جائے کہ زیرِ حراست افراد کو عدالت میں پیش کریں۔