پشاور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نوازشریف نے کہا ہے کہ نواز شریف کو مائنس کرنے والے خود مائنس ہو چکے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق کے پی کے میںن لیگ کے پارٹی ونگز کے مشاورتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ نواز شریف خوش آمدید، مایوسی کے اندھیرو الوداع ، معمار پاکستان ویلکم بیک، سازشیو گڈ بائے ، مریم نواز شریف کے خطاب پر کارکنوں نے زبردست نعرے لگائے۔
مریم نواز نےکا کہنا تھاکہ نواز شریف واپس نہیں آرہا، پاکستان کی خوش حالی کا دور واپس آ رہا ہے، نواز شریف کو مائنس کرتے کرتے پاکستان کی ترقی مائنس ہو گئی، نواز شریف کا پیغام پاکستان کی ترقی، مہنگائی سے عوام کو نجات دلانا ہے۔ نوازشریف نے بہادری، ثابت قدمی سے سیاسی انتقام کا مقابلہ کیا اور سرخرو ہوئے، الحمدللہ نوازشریف نے عوام کو مہنگائی سے بچایا تھا، اس خدمت کی اُنہیں سزا ملی، 2016 میں عوام سے ترقی، مہنگائی میں کمی چھین لی گئی، نوازشریف کے خلاف سازش کے نتیجے میں عوام کو مہنگائی ملی۔
مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر کا کہنا تھاکہ سازشی نہیں چاہتے تھے کہ پاکستان معاشی طور پر مضبوط ہو، عوام مہنگائی کی غلامی سے آزاد ہوں، 21 اکتوبر اعلان ہے کہ عوام کی تکلیف کے دِن ختم ہونے والے ہیں، 21 اکتوبر اعلان ہے کہ غریبوں کے دُکھ درد کا احساس کرنے والا نوازشریف واپس آرہا ہے۔