بلوچستان میں 500 من منشیات کونذرآتش کردیاگیا

2309
were burnt

کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع پشین میں منشیات کا گودام مسمار،منشیات نذ آتش کر دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق کمشنر کوئٹہ کی ہدایت پر اسٹنٹ کمشنر کاریزات نے لیویز فورس کی بھاری نفری کے ہمراہ مرغہ ذکریازئی تحصیل نانا صاحب کے قریب موجود منشیات کے گودام مسمار کر دیا ۔

 کارروائی کے دوران گودام میں ذخیرہ کی گئی 20 ہزار کلو گرام منشیات کو آگ لگا دی گئی۔

 کمشنر کوئٹہ محمد حمزہ شفقت نے کہا کہ منشیات کے خلاف بھرپور کاروائیاں جاری رہیں گی۔