دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ نے کہا کہ وزیر اعظم 22 ستمبر کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے، وہ تنازعہ جموں اور کشمیر سمیت تشویش کے متعدد علاقائی اور عالمی مسائل پر پاکستان کے نقطہ نظر کا خاکہ پیش کریں گے جو اقوام متحدہ کے ایجنڈے پر طویل عرصے سے حل طلب مسائل میں سے ایک ہے۔
ترجمان نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان کی معاشی بحالی کو مستحکم کرنے کے لیے نگران حکومت کی جانب سے کیے جانے والے اہم اقدامات اور ملکی و بیرونی سرمایہ کاری کو متحرک کرنے کی کوششوں کے بارے میں تفصیل سے بتائیں گے۔