خیبر پختونخوا میں ڈینگی پھیلنے لگا، پشاور سمیت 5اضلاع ہائی رسک قرار

662
high risk

پشاور: خیبر پختونخوا پر ڈینگی وائرس پھیلنے لگا، پشاور سمیت پانچ اضلاع کو ہائی رسک قرار دیا گیا ہے۔

خیبر پختونخوا میں ڈینگی وائرس کے پھیلائو کا خطرہ صوبے کے وسطی اضلاع ہائی رسک زون قرار دے دیئے گئے ہیں۔

پشاور میں 38 کیسز کی تصدیق، مردان میں 35،صوابی میں 19 ،چارسدہ 14 اور بٹگرام میں 12 کیس رپورٹ ہوچکے ہیں جبکہ صوبے میں مجموعی طور سے 165 کیسوں کی تصدیق کی گئی ہے۔

گزشتہ سال خیبر پختونخوا میں 22 ہزار 617 دینگی کے کیسز ریکارڈ ہوئےاگر رواں سال بروقت اقدامات نہ کیے گئے تو کیسز کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے۔