چین افغانستان میں سفیر تعینات کرنیوالا پہلا ملک بن گیا

578
interest rates

کابل:چین طالبان کی عبوری حکومت کے دوران افغانستان میں اپنا سفیر تعینات کرنے والا پہلا ملک بن گیا۔

غیر ملکی  میڈیا رپورٹس کے مطابق نائب ترجمان طالبان بلال کریمی کا کہنا ہے کہ چینی سفیر ژا شینگ نے وزیراعظم ملاحسن اخوند کو اپنی سفارتی اسناد پیش کر دیں، وزیراعظم ملا حسن اخوند نے سفارتی تقریب میں چینی سفیر کی  اسناد قبول کیں۔

افغانستان میں طالبان کی  عبوری حکومت قیام کے بعد سے یہ کسی ملک کے سفیر کی پہلی تعیناتی ہے، 2021 میں افغانستان پر طالبان کے کنٹرول کے بعد سے اب تک کسی ملک نے طالبان حکومت کو باضابطہ تسلیم نہیں کیا۔

واضح رہے کہ افغانستان میں 2019 میں تعینات چینی سفیر کی مدت ملازمت گزشتہ ماہ ختم ہوئی تھی۔

دوسری جانب چین میں افغان سفیر کی تعیناتی پر چینی وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ افغانستان میں چینی سفیر کی تعیناتی معمول کا اقدام ہے، سفیر کی تعیناتی کا مقصد چین،افغان بات چیت اور تعاون آگے بڑھانا ہے۔