چیف جسٹس عمر عطا بندیال کے دور کیسز کی الاٹمنٹ غیر منصفانہ طریقے سے کی گئی ، عطا تارڑ

387
attacked

اسلام آباد: مسلم لیگ ن کے ایڈیشنل سیکرٹری جنرل عطا تارڑ نے کہا ہے کہ یہ کہاں کا انصاف ہے کچھ ججز کو نظر انداز کیا جائے جبکہ سیاسی اور غیر سیاسی کیسز میں دوسرے نمبر پر عمر عطا بندیال رہے سیاسی کیسز میں جسٹس منیب اختر تیسرے نمبر پر آتے ہیں۔

عطا تارڑ نے کہاکہ   چیف جسٹس عمر عطا بندیال کے دور میں  سینئیر ترین جج قاضی فائز عیسی کو سب سے زیادہ نظر انداز کیا گیا،کیسز کی الاٹمنٹ اور بنچزکی تشکیل  غیر منصفانہ طریقے سے کی گئی۔

 مسلم لیگ ن کے رہنما نے کہا کہ  ہم  نے مشکل ترین وقت میں ملک کی بھاگ دوڑ سنبھالی، ادارے جوابدے ہیں اور آئین کے تابع ہے، مشاورت کے اصولوں کو نظر انداز کیا گیا،  امریکی سپریم کورٹ میں تمام ججز مل کر فیصلے کرتے ہیں، کس طرح بینچز کی تشکیل ہوتی رہی سب کے سامنے ہیں۔