معاشی استحکام کیلئے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی کاوشوں کے بھارت میں چرچے

700
helped

نئی دہلی: ملکی معیشت کی بہتری کے لیے آرمی چیف جنرل حافظ عاصم منیر کی کاوشوں کے بھارت میں بھی چرچے ہونے لگے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر بھارتی نیوز چینل کی ویڈیو شیئر ہے جس میں نیوز کاسٹر مہنگائی سے نمٹنے اور معاشی استحکام کے لیے پاکستانی آرمی چیف کی کوششوں کی تعریف کر رہا ہے۔

نیوز کاسٹر نے کہا کہ  جو مرضی کر لو، پاکستان کو آگے بڑھنے سے اب کوئی نہیں روک سکتا کیونکہ پاکستانی فوج کے سپہ سالار نے ملکی معاشی بحران سے نجات کے لیے مورچہ سنبھال لیا ہے، پاکستانی آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر اس سلسلہ میں کئی دوست ممالک سے بھی بات چیت کر رہے ہیں۔

بھارتی صحافی نے کہا کہ حالانکہ یہ کام کافی مشکل ہے کیونکہ پچھلے ایک سال میں حکومت پاکستان لاکھ کوششوں کے باوجود ملک کی حالت نہیں سدھار سکی، ایسی صورتحال میں آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے ملکی معیشت کی باگ ڈور اپنے ہاتھ میں لے لی۔