کینڈین وزیراعظم کا طیارہ خراب: بھارت سے دو روزکی تاخیر کے بعد واپس روانہ

525
malfunction

نئی دہلی: کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو طیارے میں فنی خرابی کی وجہ سے نئی دہلی میں جی20 سربراہی اجلاس میں شرکت کے بعد دو روز تاخیر سے بھارت سے واپس روانہ ہوگئے۔

غیرملکی خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو جمعے کو جی20 سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے بھارت پہنچے تھے اور اتوار کو مہاتما گاندھی کی یادگار پر پھولوں کی چادر چڑھانے کے بعد وطن واپسی کا شیڈول تھا۔

رپورٹ کے مطابق پرواز سے پہلے جانچ کے دوران ان کے طیارے میں فنی خرابی کا پتا چلا جس کے نتیجے میں کینیڈا کی مسلح افواج نے ان کے طیارے کو گراونڈ کر دیا اور وہ اپنے پورے وفد کے ساتھ مزید دو بھارت میں قیام پر مجبور ہوئے۔