چینی کارگو خلائی جہاز تیانژو-5 کامبی نیشن سے الگ ہو گیا

542

بیجنگ:چین کا کارگوخلائی جہازتیانژو-5تمام مطلوبہ امور مکمل کرنے کے بعد پیرکوشام 4 بج کر46 منٹ پرخلائی اسٹیشن کے کامبی نیشن سے الگ ہو گیا ،جس کے بعد وہ زمین کی جانب محو پرواز ہے۔

چائنا مینڈ اسپیس ایجنسی (سی ایم ایس اے) کے مطابق کارگوخلائی جہاز منگل کو دوبارہ زیر کنٹرول رہتے ہوئے زمین کی فضا میں داخل ہو جائے گا۔

اس عمل کے دوران اس کے زیادہ تر حصے جل کر تباہ ہو جائیں گے، جب کہ ملبے کی ایک چھوٹی سی مقدار جنوبی بحرالکاہل میں مخصوص محفوظ پانیوں میں گر جائے گی۔