مریم نواز کی پشاور میں ہونیوالے دھماکے کی مذمت

289
providing free medicines

لاہور:پاکستان مسلم لیگ (ن)کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے پشاور میں ورسک روڈ پر ایف سی کی گاڑی کے قریب ہونے والے دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کردی۔

انہوں نے دھماکے کے نتیجے میں زخمی ہونے والوں اور ان کے اہل خانہ سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے کہا کہ ہماری بہادر افواج دہشت گردی کے خلاف بڑے عزم سے لڑ رہی ہیں۔

انہوں نے فورسز کو سلام اور دہشت گردی کے خاتمہ کا عزم کرتے ہوئے مزید کہا کہ دہشتگردی کے خلاف لڑنے والی تمام فورسز کے جذبے کو سلام پیش کرتے ہیں، ہم دہشت گردی کا خاتمہ کرکے رہیں گے۔

انہوں نے اس دھماکے میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحت کے لئے دعا کی۔ واضح رہے کہ پشاور میں ورسک روڈ پر فرنٹیئر کور کی گاڑی کے قریب دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں 1اہلکار شہید جبکہ 7 اہلکار اور 3 شہری زخمی ہوئے ہیں۔

سی سی سی پی او پشاور اشفاق انور کے مطابق ابتدائی رپورٹس کے مطابق دھماکا خودکش نہیں، بارودی مواد روڈ کے کنارے نصب کیا گیا تھا۔