پیپلز پارٹی میں اعتزاز احسن اور لطیف کھوسہ کا بیانیہ حاوی ہوچکا ہے، حافظ حسین احمد

303
weather in London

کوئٹہ: جمعیت علما اسلام پاکستان کے سینئر رہنما و سابق سینیٹر حافظ حسین احمد نے کہا ہے کہ زرداری کا بیان ان کی خوشنودی جبکہ بلاول کا بیان عوام کو متاثر کرنے کے لیے ہے، زرداری کے مفاہمانہ پالیسی پر بلاول کا مزاحمتی بیان سیاسی بلوغت کی جانب سے قدم ہے۔

حافظ حسین احمد نے کہاکہ  پیپلز پارٹی میں اعتزاز احسن اور لطیف کھوسہ کا بیانیہ حاوی ہوچکا ہے، سب پر بھاری زرداری پر ایک بلاول بھاری ثابت ہورہے ہیں، باپ اور بیٹے کے مختلف بیانات نے پیپلز پارٹی کے ترجمانوں کو امتحان میں ڈال دیا ہے کہ بیک وقت وہ باپ اور بیٹے کی ترجمانی کس طرح کریں؟

انہوں نے کہاکہ   البتہ بلاول کا یہ کہنا کہ وہ گھریلو معاملات میں زرداری جبکہ سیاسی معاملات میں پارٹی فیصلوں کے پابند ہیں ناقابل فہم ہے کیوں کہ اس وقت سیاسی جماعتیں خاندانی اور گھریلو پارٹیاں بن چکی ہیں۔

 انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن نے پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں کے مطالبات کو جے یو آئی کے موقف پر اس لیے ترجیح دی تاکہ اپوزیشن اتحاد برقرار رہ سکے۔