شہباز شریف کا کینسر ٹیسٹ منفی آگیا، دعاؤں کرنیوالوں سے اظہار تشکر

356

لندن: سابق وزیراعظم شہباز شریف کا کینسر کا ٹیسٹ منفی آگیا، جس کے بعد انہوں نے اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہوئے دعا کرنے والوں سے بھی اظہار تشکر کیا ہے۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر نے کہا کہ اللہ کا شکر ہے کہ تمام ٹیسٹ کلیئر ہو گئے۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں کی دعاؤں سے کینسر کا ٹیسٹ بھی منفی آ گیا۔ اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں اور ساتھ ہی دعا کرنے والوں سے بھی اظہار تشکر کرتا ہوں۔

شہباز شریف کے خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ وہ 20 اگست کو برطانیہ پہنچے اورکینسر کے کئی ٹیسٹ کروائے، جس کی رپورٹ اب آئی ہے اور ڈاکٹر نے بھی تصدیق کی کہ کینسر ٹیسٹ کی رپورٹ منفی آ گئی۔ لندن میں ڈاکٹر مارٹن کیپلن نے شہبازشریف کی رپورٹس دیکھ کر بتایا کہ انہیں کینسر نہیں رہا۔

سابق وزیراعظم کو 2000 میں کینسر کی انتہائی نایاب اور خطرناک شکل اڈینو کارسینوئڈ کی تشخیص ہوئی تھی۔ مسلم لیگ ن کے رہنما 2003 میں نیویارک کے سلوین کیٹرنگ اسپتال میں کئی ماہ زیر علاج رہے۔

ذرائع کے مطابق شہبازشریف کے لندن کے ایک اور کلینک میں کچھ ٹیسٹ ہونا ہیں جس کے بعد دو ہفتے میں اُن کی وطن واپسی متوقع ہے۔