پنجاب حکومت نے چینی اسکینڈل میں ملوث 13ڈیلرز کے نام ایف آئی اے کو دے دیے

259

لاہور:پنجاب حکومت نے چینی اسکینڈل میں ملوث 13ڈیلرز کے نام ایف آئی اے کو دے دیے۔

ذرائع کے مطابق کراچی، لاہور، خوشاب، سرگودھا اور دیگر علاقوں کے ڈیلرز کے نام ایف آئی اے کو دیے گئے ہیں،محکمہ خوراک کے ذرائع کے مطابق  چینی اسکینڈل میں ملوث ڈیلرز روپوش ہیں۔

ایف آئی اے نے چینی کے ڈیلرز کے خلاف کارروائی کا آغاز کردیا ہے جبکہ چینی ذخیرہ کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاون کا سلسلہ بھی جاری ہے،خفیہ اداروں کی اطلاع پر ڈیرہ اسماعیل خان میں کارروائی کے دوران پانچ سو اڑتیس ٹن چینی برآمد کرلی گئی۔