چین کا نیا ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ کامیابی کیساتھ مدار میں داخل

539
satellite launched

بیجنگ: چین نے شمال مغربی جیو چھوان سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے ایک نیا ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ خلا میں بھیجا ہے۔

 سیٹلائٹ کو بیجنگ کے وقت کے مطابق 2 بج کر 14 منٹ پر لانگ مارچ۔ 4 سی کیریئر راکٹ کے ذریعے لانچ کیا گیا اور یہ کامیابی کے ساتھ مدار میں داخل ہو چکا ہے۔

سینسنگ سیٹلائٹ کو سائنسی تجربات، زمینی وسائل کے سروے، فصل کی پیداوار کا تخمینہ، اور آفات کی روک تھام اور ریلیف کے لئے استعمال کیا جائے گا۔یہ لانگ مارچ سیریز کے کیریئر راکٹس کا 486 واں پرواز مشن تھا۔