اسلام آباد میں ڈینگی کے 45 نئے کیسز رپورٹ

343

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ڈینگی کے 45 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ،متاثرہ مریضوں کی مجموعی تعداد 187 ہوگئی۔

ڈی ایچ او کے مطابق رواں سیزن ڈینگی سے متاثر ہونے والے مریضوں میں 71 فیصد مرد جبکہ 29 فیصد خواتین ہیں۔اسلام آباد کے دیہی علاقوں میں ڈینگی کیسز کی مجموعی تعداد 129 ہو گئی  جبکہ  شہری علاقوں میں ڈینگی سے اب تک کل 58 افراد متاثر ہوئے۔

  ہولی فیملی ہسپتال میں ڈینگی کے 56، ڈی ایچ کیو ہسپتا ل میں 20 جب کہ فیڈرل جنرل ہسپتال میں 10 اور بینظیر بھٹو ہسپتا ل میں ڈینگی کے 11 مریض زیر علاج ہیں۔