بہاول پور: بیک وقت پیدا ہونے والے 5 بچوں میں سے 3 انتقال کرگئے

636

ملتان: بہاول پور میں بیک وقت پیدا ہونے والے پانچ میں سے تین بچے انتقال کر گئے۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مقامی پرائیویٹ اسپتال میں ایک خاتون کے ہاں بیک وقت پانچ بچوں نے جنم لیا، تاہم ڈاکٹرز نے ابتدائی معائنے کے بعد تمام پانچوں بچوں کو انتہائی نگہداشت یونٹ منتقل کیا۔

ذرائع کے مطابق پیدا ہونے والے بچوں کو سانس لینے میں دشواری درپیش تھی، جس کی وجہ سے ڈاکٹرز نے ان کی حالت غیر تسلی بخش قرار دیتے ہوئے انکیوبیٹر پر منتقل کیا۔

بعد ازاں بیک وقت پیدا ہونے والے 5 میں سے 3 بچوں کا انتقال ہوگیا۔ انتقال کر جانے والے بچوں میں ایک بیٹا اور 2 بیٹیاں شامل ہیں۔