لاہور: ہائیکورٹ میں چھٹیاں ختم ہونے کے بعد کام شروع ہوگیا، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی منظوری کے بعد پیر سے 28 اکتوبر تک کے کیسز کی سماعت کیلئے ججز کا روسٹر جاری کر دیا گیا۔
روسٹر کے مطابق چیف جسٹس سمیت 23 سنگل اور 11 ڈویژن بنچ کیسز کی سماعت کریں گے، ڈویژن بنچ نمبر 1 میں چیف جسٹس محمد امیر بھٹی اور جسٹس عابد حسین چٹھہ کیسز کی سماعت کرینگے، ڈویژن بنچ نمبر 2 میں جسٹس ملک شہزاد اور جسٹس فاروق حیدر مرڈر ٹرائل اور اپیلوں پر سماعت کریں گے۔
ڈویژن بنچ نمبر 3 میں جسٹس شجاعت علی خان اور جسٹس سلطان تنویر ٹیکس سے متعلق کیسز کی سماعت کریں گے، ڈویژن بنچ نمبر 4 میں جسٹس علی باقر نجفی اور جسٹس راحیل کامران نیب سے متعلق اپیلوں پر سماعت کریں گے، بنچ نمبر 5 میں جسٹس شاہد بلال اور جسٹس رسال حسن سید کیسز کی سماعت کرینگے۔ بنچ نمبر 6 میں جسٹس عالیہ نیلم اور جسٹس ساجد جاوید گھرال کیسز کی سماعت کریں گے، بنچ نمبر 7 میں جسٹس عابد عزیز شیخ اور جسٹس فیصل زمان مختلف کیسز کی سماعت کریں گے، بنچ نمبر 8 میں جسٹس شہباز رضوی اور جسٹس خلیل احمد مرڈر ریفرنسز پر سماعت کریں گے۔
بنچ نمبر 9 میں جسٹس مرزا وقاص رف اور جسٹس چودھری عبد العزیز دہشتگردی سے متعلق اپیلوں پر سماعت کریں گے، بنچ نمبر 10 میں جسٹس شہرام سرور اور جسٹس علی ضیا باجوہ ہونگے، بنچ نمبر 11 میں جسٹس ساجد محمود سیٹھی اور جسٹس عاصم حفیظ کیسز کی سماعت کریں گے۔