کوئٹہ: جماعت اسلامی ضلع کوئٹہ کے امیر حافظ نورعلی نے کہاکہ کوئٹہ کے تاجروں ،دکانداروں ،شہریوں اوروکلاء نے بھر پورتعاون کیا جماعت۔
مزید پڑھیں: مہنگائی کی دہائی، تاجر سراپا احتجاج، شٹرڈاون ہڑتال، دکانیں، ہوٹلز بند
انہوں نے کہا کہ اسلامی کے زونل ذمہ داران نے ہڑتال کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا تاریخ میں پہلی بار گوادر سے واہگہ اور کراچی سے خیبر تک ملک گیر پرامن منظم تاریخی کامیاب ہڑتال ہوا جس پر جماعت اسلامی کاہررکن مبارک باد کے مستحق ہیں، مرکزی امیر سراج الحق کی کال پر آئندہ بھی اسی طرح ہرقربانی کیلئے تیار رہیں گے ۔
ان خیالات کا اظہارانہوں نے ذمہ داران وکارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے تمام کارکنان ذمہ داران کا شکریہ اداکیاکہ ہر جگہ منظم اندازمیں کسی بھی بدنظمی ،نقصان سے بچ کر پرامن ہڑتال ہوئی ،کسی بھی جگہ زورزبردستی گھیرائو جلائوکا واقعہ نہیں ہوا یہ جماعت اسلامی کا امتیازہے۔
جماعت اسلامی نے جب بھی احتجاج ہڑتال کیا منظم اندازمیں اورپرامن ہوتا ہے ہم عوامی مسائل کے حل ،بجلی بلوں میں کمی ،ادویات ،پٹرول ،گیس سمیت دیگر اشیاء کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف ہر فورم پراحتجاج کرتے رہیں گے ،منتخب نمائندوں ،نااہل پارٹیوں اور شرافیہ ومقتدر قوتوں کی غفلت ناکامی نااہلی کی وجہ سے عوام پریشان ہیں ۔
کوئٹہ میں عوام پینے کے صاف پانی کا شکار ہیں حکمرانوں نے عوام وشہریوں کو ٹینکر مافیا کے حوالے کر دیا ہے برسالی نالے،گلی محلہ ،نالیوں ،ٹریفک وصفائی کے مسائل نے عوام کو ذہنی مریض بنادیے ہیں ہر طرف غفلت وکوتاہی کی وجہ سے عوام مسائل میں کوئی کمی نہیں آرہی ،بلدیاتی ادارے مفلوج ہیں سیاسی بھرتیوں نے حالات خراب کیے ہیں۔
جماعت اسلامی کوئٹہ وبلوچستان کے مسائل حل کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے جماعت اسلامی کے پاس دیانت داردین دار باصلاحیت ٹیم موجود ہیں شہری الیکشن میں جماعت اسلامی کاساتھ دیں تاکہ نہ ختم ہونے والے مسائل ومشکلات سے نجات مل سکیں ۔
مزید پڑھیں: ہڑتال کامیاب بنانے پر انجمن تاجران سندھ اور عوام کا شکریہ ادا کرتے ہیں ، حافظ نعیم الرحمن