کینجھر جھیل کے قریب وین اور ٹرک میں تصادم، 7 افراد جاں بحق

325
collision

ٹھٹھہ: ٹھٹھہ میں کینجھر جھیل کے قریب ماہی گیروں کی وین اور  ٹرک کے تصادم میں 7 افراد  جاں بحق ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق چلیا اور کینجھر جھیل کے درمیان قومی شاہراہ پر ماہی گیروں کو لے کر جانے والی وین مخالف سمت سے آنے والے ٹرک سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 4 افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے۔

زخمیوں کو سول اسپتال مکلی منتقل کیا گیا جہاں اسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ایک شخص دم توڑ گیا۔وین کے مالک  اور ایک اور شخص کو نازک حالت میں کراچی بھیجا گیا تاہم دونوں زخمیوں کو کراچی لے جانے والی ایمبولینس مہنگائی کے خلاف احتجاج میں گھگھر پھاٹک کے قریب پھنس گئی اور تاخیر سے اسپتال پہنچنے کے باعث دونوں زخمیوں نے دم توڑ دیئے۔