مہنگائی، بیروزگاری اور معاشی بدحالی کیخلاف اعلان جنگ کردیا ہے، مریم نواز

288
termed

پشاور: مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا ہے کہ نواز شریف کی قیادت میں مہنگائی، بے روزگاری اور معاشی بدحالی کے خلاف اعلانِ جنگ کر دیا ہے۔

صوبائی دارالحکومت میں  مسلم لیگ ن کی تنظیم نو کے حوالے سے منعقدہ پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ 10 سال میں خیبر پختونخوا کے وسائل کو صرف لوٹا گیا۔ نوجوان سیلاب کے پانیوں میں مدد کے لیے پکارتے رہے، خیبر پختون خوا کا ہیلی کاپٹر جلسوں کی ڈیوٹی کرتا رہا۔

مریم نواز نے سوال کیا کہ ترقی کو تنزلی میں کس نے بدلا؟ مہنگائی کے جن کو کس کی وطن دشمن سیاست نے جنم دیا؟ مظلومیت کے نعرے بلند کرنے سے پہلے اپنی پھیلائی تباہی کا حساب دیں ۔ان کا کہنا تھا آج کے چیلنجوں کا اسی قوت سے مقابلہ کریں گے جس طرح 2013 میں کیا تھا۔نواز شریف کے آنے سے مہنگائی کے اندھیروں اور مایوسیوں کا خاتمہ ہو گا۔