بلوچستان: گھر سے بھاری مقدار میں اسلحہ ، بارود برآمد

620

کوئٹہ: بلوچستان کے علاقے دالبندین میں انسداد دہشت گردی فورس اور اے این ایف نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے ایک گھر سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کرلیا۔

کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ اور اے این ایف نے دالبندین کے علاقے خالق آباد کے ایک گھر میں تخریب کاروں کی موجودگی کی اطلاع پر چھاپا مارا تاہم وہاں سے کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی۔ چھاپے کے دوران گھر سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا جسے قبضے میں لے لیا گیا ہے۔

سی ٹی ڈی تھانے میں مقدمہ درج کر کے فورسز نے دہشت گردی کی تلاش شروع کردی۔