عمران  خان  کے دور حکومت میں میڈیا بدترین سنسر شپ کا شکار تھا، احسن اقبال

212
rocket in space

اسلام آباد: سابق وفاقی  وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے  کہا  ہے کہ سابق وزیراعظم اور چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے  سائفر  گھر لے جا کر قومی سلامتی سے سمجھوتہ کیااور اپنی حکومت کے خاتمے کے لیے امریکا کو مورد الزام ٹھہرانے کی فرضی سازش تیار کی۔

احسن اقبال نے کہاکہ ہر فاشسٹ اور ڈکٹیٹر جلد یا بدیر اپنے اعمال کی گرفت میں آجاتا ہے، عمران خان نے  اپنے دور حکومت میں تمام اپوزیشن لیڈروں کو جھوٹے الزامات میں جیل میں ڈال دیا۔

انہوں  نے کہا کہ میں مہینوں تک سزائے موت کے قید خانے میں قید رہا، عمران  خان  کے دور حکومت میں میڈیا بدترین سنسر شپ کا شکار تھا۔  عمران خان نے نیشنل کرائم ایجنسی یوکے کے ذریعے لوٹے گئے اربوں روپے لوٹے۔