لاہور: پرویز الٰہی کے بیٹے مونس الٰہی نے اپنے والد کی گرفتاری پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر عدالتی احکامات کا مذاق ہی اڑانا ہے تو پھر واضح کردیا جائے۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر جاری پیغام میں مونس الٰہی کا کہنا تھا کہ ہائی کورٹ کے حکم کے بعد میرے والد (پرویز الٰہی) کو پولیس کی سیکورٹی میں گھر لایا جا رہا تھا۔ اس دوران جیسے ہی گاڑی گلی میں مڑی تو انہیں روک کر اغوا کرلیا گیا۔
After high court’s orders and on the Judge’s instructions police including court security were taking my father home. As the car entered our street, it was stopped and he was abducted. If court orders are going to be ridiculed like this maybe they should officially declare it.
— Moonis Elahi (@MoonisElahi6) September 1, 2023
مونس الٰہی نے کہا کہ اگر ہائی کورٹ کے احکامات کا اسی طرح مذاق اڑایا جانا ہے تو پھر باقاعدہ طور پر یہ بات واضح کردی جائے۔
واضح رہے کہ لاہور ہائی کورٹ کی جانب سے پرویز الٰہی کو رہا اور دوبارہ گرفتار نہ کرنے کے سخت احکامات کے باوجود صدر پی ٹی آئی کو پولیس کی موجودگی میں سادہ لباس اہلکار دوبارہ گرفتار کرکے لے گئے۔