شاہ محمود قریشی کی تھانہ کھنہ میں درج مقدمات میں عبوری ضمانت خارج

227

اسلام آباد:انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے شاہ محمود قریشی کی تھانہ کھنہ میں درج مقدمات میں عبوری ضمانت خارج کردی گئی۔

انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے محفوظ فیصلہ سنا دیا ۔عدالت نے شاہ محمود قریشی کی عدم موجودگی کے باعث ضمانت خارج کی۔ 

عدالت نے وکیل علی بخاری کی دونوں درخواستیں خارج کر دیں۔ وکیل نے حاضری سے استثنیٰ اورشاہ محمود قریشی کی طلبی کی درخواستیں دائر کی تھیں۔

گزشتہ روزسائفرکیس میں جسمانی ریمانڈ ختم ہونے کے بعد سابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا۔

سائفر کیس میں سابق وزیر خارجہ اورپاکستان تحریک انصاف کے سینئررہنما شاہ محمود قریشی کو2 روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر عدالت میں پیش کیا گیا۔