الیکشن کمیشن: 10 سیاسی جماعتوں سے عام انتخابات پر مشاورت مکمل

268
appointments

اسلام آباد: الیکشن کمیشن میں دس سیا سی جماعتوں سے عام انتخابات کے سلسلے میں مشاورت مکمل ہوگئی جبکہ چیف الیکشن کمشنر نے کہا ہے کہ حلقہ بندیاں اور انتخابات کا انعقاد آئین وقانون کے مطابق شفاف انداز میں مکمل ہوگا۔

ضابطہ اخلاق پر بھی پارٹیوں سے مشاورت کی جائے گی ،ڈرافٹ سیاسی پارٹیوں کو مشاورت سے پہلے بھیجا جائے گابعض سیاسی تجاویز پر قانون سازی کی ضرورت ہے اس پر الیکشن کمیشن اپنا کردار ادا کرے گا اور سیاسی پارٹیوں کو بھی اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔

تفصیلات کے مطابق تحریک لبیک پاکستان اور مسلم لیگ (ق)کے وفد کے ساتھ اجلاس ہوئے۔ صدارت سکندر سلطان راجہ چیف الیکشن کمشنر نے کی۔ اجلاس میں معزز ممبران الیکشن کمیشن کے علاوہ سیکرٹری ودیگر سینئر افسران نے شرکت کی۔ تحریک لبیک پاکستان کی طرف سے چوہدری رضوان ، محمد قاسم ، ضیا الرحمن اور چوہدری اظہر نے اجلاس میں شرکت کی۔

تحریک لبیک پاکستا ن کے وفد نے الیکشن کمیشن کو بریف کیا کہ اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات میں گورنمنٹ نے یونین کونسلوں کی تعداد 50 سے 101 اور اسکے بعد 125کر دی یہ گورنمنٹ کی بدنیتی تھی جس کی وجہ سے انتخابات نہیں ہوئے لہذا یہ اختیارات گورنمنٹ کے پاس نہیں ہونے چاہیں ۔