اسلام آباد: احتساب عدالت نے چودھری پرویز الٰہی کے جسمانی ریمانڈ میں مزید 4 روز کی توسیع کردی۔
قومی احتساب بیورو کی جانب سے پرویز الٰہی کے خلاف کیس میں پیش رفت رپورٹ عدالت میں جمع کروائی گئی ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ پرویز الٰہی نیب سے تعاون نہیں کررہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق پی ٹی آئی کے مرکزی صدر پرویز الٰہی کے خلاف ترقیاتی منصوبوں میں خوردبرد اور کک بیکس کے معاملے میں احتساب عدالت کے روبرو سماعت ہوئی جس میں عدالت نے آج محفوظ کیا گیا فیصلہ سنا دیا۔عدالت نے چودھری پرویز الٰہی کے جسمانی ریمانڈ میں مزید 4 روز کی توسیع کردی۔ یہ فیصلہ احتساب عدالت نمبر 5کے جج ملک محمد ساجد علی اعوان کی جانب سے سنایا گیا۔