چین میں انٹرنیٹ صارفین کی تعداد 1 ارب 7 کروڑ 90 لاکھ تک پہنچ گئی

409

بیجنگ:چین میں ڈیجیٹل انفراسٹرکچر اور انٹرنیٹ ایپلی کیشنزکی مسلسل ترقی کی بدولت انٹرنیٹ صارفین کی تعدادجون2023 تک کل 1 ارب 7 کروڑ 90 لاکھ تک پہنچ گئی جس میں دسمبر 2022 کے بعدسے1 کروڑ10 لاکھ 90 ہزارصارفین کا اضافہ ہوا ہے۔

 چائنہ انٹرنیٹ نیٹ ورک انفارمیشن سینٹر کی طرف سے پیر کوجاری کردہ چین کی انٹرنیٹ کی ترقی پر شماریاتی رپورٹ کے مطابق چین میں انٹرنیٹ کی رسائی 76.4 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔

ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کی بہتری کے حوالے سے رپورٹ میں انکشاف کیا گیا کہ جون 2023 تک چین میں 3 کروڑ2 لاکھ 40ہزار رجسٹرڈ ڈومین صارفین، 76 کروڑ70 لاکھ فعال آئی پی وی 6 صارفین  ریکارڈ کئے گئے جبکہ براڈ بینڈ تک رسائی پوائنٹس کی مجموعی تعداد 1 ارب 11 کروڑ تک پہنچ گئی۔